جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گرفتار فاروق بھٹی نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا تھا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سیکورٹی فورسز نے حیدر آباد جیل توڑنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کے سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ سمیت متعدد دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا، دہشتگردوں نے پلاسٹک کے ڈرمز اور واشنگ مشین میں اسلحہ چھپایا گیا تھا، خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کا گرفتار سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ نے بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حیدرآباد جیل توڑنے کا منصوبہ 7دن پہلے ناکام بنادیا گیا۔ دہشتگرد پلاسٹک کے بیوپاری بن کر لطیف آباد میں رہائش پذیر تھے اور پلاسٹک ڈرمز میں اسلحہ چھپیا یا گیا تھا ۔ ایک خطرناک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کا گرفتار سربراہ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ نے اپنی بیوی سے حیدرآباد جیل توڑنے کا وعدہ کیا ہواتھا۔ جیل توڑنے کی سازش کرنے والوں کو لطیف آباد کے ایک سے گرفتار کیا گیا۔ دہشگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا دہشتگرد مثیٰ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ جیل سے ڈینئل پرل کیس کے عمر خالد شیخ کو چھڑانا بھی دہشتگردوں کا مقصد تھا ۔ فاروق بھٹی کا آبائی تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور پیدائش کراچی کی ہے ۔ فاروق بھٹی عرف مثنیٰ بارودی گاڑیاں بنانے کا ماہر ہے اور کراچی کے اخبار میں بھی کرائم رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتا رہا ۔ مثنیٰ نے دو شادیاں کی تھی انہوں نے پہلی بیوی کو 2009میں طلاق دے دی تھی اور دوسری شادی 2014میں شہزاد باجوہ کی بہن سے کی تھی اور اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کے بھائی کو جیل توڑکر رہا کروائے گا ۔ فاروق بھٹی نے وفاقی اردو سائنس کالج سے ایف اے کیا تھا۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…