اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کل جمعہ سے بہاولپور، سکھر، ساہیوال ڈویژن جبکہ شام/رات لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔ پاراچنار، سکردو منفی 06، استور، گوپس منفی 04، دیر، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 03، ژوب، کالام، راولاکوٹ منفی 02، بگروٹ، قلات منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے جبکہ زیریں سندھ (میرپور خاص، حیدر آباد، کراچی ڈویژن) میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔کل جمعہ سے بہاولپور، سکھر، ساہیوال ڈویژن جبکہ شام/رات لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔