پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے ایک نیا منصوبہ بنا لیا جو آپ کو نہال کردیگا ، کلک کر کے پڑھیں

datetime 30  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ‘فرانچائز اسپیشلسٹ’ بننے جارہے ہیں۔

34 سالہ آفریدی جو 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گے، نے بگ بیش لیگ کے لیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

آفریدی نے پہلے ہی انگلینڈ کی ٹی ٹوئینٹی لیگ میں انگلش کاؤنٹی نارتھینٹ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے سینئر مینیجر اینتھونی ایورڈ کے حوالے سے بتایا کہ آفریدی کی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کریئر کی جانب آمد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کریئر کی جانب پہلے ہی کیون پیٹرسن اور اینڈریو فلنٹوف جیسے کھلاڑی گامزن ہیں اور انہوں نے ان لیگز پر بھاری اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی بگ بیش کا پہلا ایڈیشن کھیل چکے ہیں اور اس کے پانچویں ایڈیشن میں ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہیں گے۔

کیریبیئن کرکٹ لیگ کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر ٹام موڈی کے مطابق آفریدی ویسٹ انڈیز کی لیگ میں بھی کانٹریکٹ کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایل 2015 میں آفریدی کی شمولیت سے ٹورنامنٹ کا جوش و خروش مزید بڑھ جائے گا۔

آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…