جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

باجپائی اور نواز شریف کا دوستی کا پودا اب تناور درخت بنتا نظر آرہا ہے، بھارتی ہائی کمشنر

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم ہمنت بامبا والے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اٹل بہاری باجپائی بس کے ذریعے دوستی کا پیغام لے کر ائے تھے اور نواز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا تھا۔لاہور میں جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا کریڈٹ لاہور کو ہی جائے گا جہاں باجپائی اور نواز شریف نے دوستی کا جو پودا لگایا تھا وہ اب تناور درخت بنتا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ لاہور کے صحافی بڑے تیکھے سوال کرتے ہیں لیکن لاہور آکر ان کا یہ تصور تبدیل ہو گیا ہے۔جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ صحافیوں کے لئے بھی بھارت کے ویزے میں آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیںایک سال کا ملٹی پل ویزہ مل سکے۔اس سلسلے میں پاکستان کو تجاویز دی ہیں اگر پاکستان ان تجاویز پر بھارت کو مثبت جواب دے گا تو بھارت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گارنٹی کے ساتھ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ پا کستا ن اگر بھارت کی طرف دوستی کا ایک قدم بڑھائے گا تو بھارت چار قدم آگے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور بھارت میں بھی دہشت گردی ہو رہی ہے۔ تاہم اگر دونوں ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ کو سمجھیں گے اور مل کر کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے تویقینا دوستی اور بھائی چارے کے راستے کھلتے رہیں گے۔ بھارتی ہائی کمشنر کی اہلیہ نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر رشتے اچھے ہوں گے تو ان کا لاہور آنا جانا بھی لگا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق ممبئی سے ہے جہاں وہ لاہور کے بارے میں کافی کچھ سنتی رہی ہیں اور اخبارات میں بھی پڑھتی رہی ہیں آج جب انہوں نے لاہو دیکھا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں کہ یہ تو ممبئی جیسا بڑا شہر ہے۔ جہاں کی ٹریفک ممبئی اور دہلی کی طرح بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی زندگی بے حد مصروف لگتی ہے جو مجھے بے حد اچھی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوتم جب بھی لاہور ائیں گے وہ بھی ان کے ساتھ آنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجابی زبان بھی سمجھ لیتی ہیںجب انہیں بتایا گیا کہ لاہور کے بارے میں مشہور ہے کہ”جنہیں لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں”تو انہون نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آج وہ پیدا ہو گئی ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…