کراچی(نیوز ڈیسک)ٹوئٹر پر مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان اور چین کا حصہ ہیں،جس پر بھارتی صارفین آگ بگولا ہوکر سائٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس سے پہلے گوگل میپ بھی بھارتی ریاستوں اور کشمیر کو چین کا حصہ دکھا چکا ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق بھارتی اخبار کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرمقبوضہ جموں و کشمیر کوپاکستان اور چین کا خطہ دکھایا جا رہا ہے ،جس بھارتی صارفین سوشل میڈیا پر سخت غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ نے لکھا کہ جب صارفین لوکیشن سروس کو استعمال کرتے ہوئے جموں لکھتے ہیں تو ٹوئٹر تجاویز کے طور پرخود بخود جموں کو پاکستان کا حصہ پیش کردیتا ہے، اگر جموں و کشمیر لکھتے ہیں تو وہ اسے پیپلز ریپبلیکن آف چین کا حصہ دکھاتا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین کو اپنے ٹویٹس کے ساتھ اپنے شہر کا ٹیگ لگانے کی سہولت دی جاتی ہے۔