سجاول(نیوز ڈیسک)سجاول کے وارڈ نمبر 5 کے کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔بچے کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ موت کا ذمے دار ٹی ایم اے سجاول ہے۔ورثا نے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ان کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا ہے۔