پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورمیں رنگ روڑ پر پشتخرہ میں گاڑی کو حادثہ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی جی ٹی روڈ سے حیات آباد جارہی تھی کے پشتخرہ کے قریب بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹھکرا گئی۔ حادثے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور سوار تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔ زخمی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔