کراچی(نیوز ڈیسک) لائنز ایریا کے رہائشی پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے تھانہ بریگیڈ کے باہر احتجاج کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا موقف سے کہ ساجد نامی شہری نے دھماکے کی آواز کی اطلاع پولیس کو دی، اطلاع غلط نکلنے پر پولیس نےساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساجد سے 35 ہزار روپے رشوت لے کر اسے رہا کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کیا جائے۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم ہوگیا اور مظاہرین منتشر ہوگئے