جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیب کارروائی کرنے سے پہلے ٹھوس جوازپیش کرے ،وزیر قانون رانا ثناء اللہ

datetime 17  فروری‬‮  2016
Px19-033 LAHORE: Nov19 – Punjab Law Minister Rana Sanaullah talking to the media persons at Punjab Assembly. ONLINE PHOTO by Sajid Rana
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ دوسروں کو خوش کرنے کیلیے نیب کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ نیب ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے اسے احتیاط سے کارروائیاں کرنی چاہئیں۔رانا ثنااللہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ نیب جس پروجیکٹ پرچاہے تحقیقات کرے، نیب کارروائی کرنے سے پہلے ٹھوس جوازپیش کرے توکوئی اعتراض نہیں لیکن نیب کو اپنا کام ذمے داری کے ساتھ کرنا چاہیے ، دوسروں کو خوش کرنے کیلئے نیب کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف بننے والے ریفرنسز بے بنیاد ہیں اگر وزیراعظم اداروں کوکارکردگی بہتربنانے کانہیں کہیں گے تو کون کہے گا، وزیراعظم ایگزیکٹوہیں نیب کوہدایت دے سکتے ہیں انہوں نے جو کچھ کہا ہے اسے مثبت اندازمیں دیکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب میں جتنا بھی متحرک ہوناچاہے خیرمقدم کریں گے لیکن پنجاب میں ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں، منصوبے شفاف نہ ہوں توہم جوابدہ ہیں، اورنج لائن ٹرین میں کرپشن ہے سامنے لائی جائے، مشرف حکومت نے جوریفرنس بنائے ان میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی جب کہ نیب ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے اسے احتیاط سے کارروائیاں کرنی چاہئیں، ۔انہوں نے نے کہا کہ پنجاب کسی کے شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑی تو رینجرز اور فوج کو بھی بلایاجا سکتاہے۔ داعش کے حوالے انہوں نے کہا کہ داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ہے، یہاں سے صرف چند لوگ شام گئے ہیں جب کہ کئی افراد کو شام جانے سے پیشگی کارروائی کر کے روکاگیا، یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں اور نہ ہی داعش کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق حکومت کے سامنے کوئی شواہد نہیں آئے تاہم آئی ایس آئی کا دہشت گردی کو روکنے میں بڑا کردار ہے۔رانا ثنا ء نے کہا کہ نندی پورمیں کتنی کرپشن ہوئی ہے نیب نے کیا ثابت کیا، کسی حکومتی منصوبے میں ایک پائی کی کرپشن نہیں ہوئی ، پہلے میٹرو بس اوراب اورنج لائن ٹرین پربہت شورشرابا کیاجارہا ہے، کرپشن کی غضب کہانیاں چھپتی رہی ہیں بتایا جائے کہ اب کون سی غضب کہانی سامنے آئی ہے، نیب ابتدائی انکوائری کرے اور پھر مقدمہ درج کرے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…