گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کلر آبادی میں چوریاں معمول بن گئیں، گھریلو سامان، نقدی، زیورات کے بعد اب گیس اور بجلی کے میٹر بھی چوری ہونے لگے، اہل علاقہ پریشانی و اضطراب کا شکار، پولیس حکام و دیگر اداروں سے کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کلر آبادی میں عرصہ دراز سے چوری ، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں ہورہی تھیں مگر گذشتہ کچھ عرصہ سے چور بجلی اور گیس کے میٹروں پر بھی ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں، ایسی ہی ایک واردات گذشتہ پھر ہوئی جس میں طارق آباد گلی نمبر 15 کے غلام مصطفےٰ مرحوم، ہجویری ٹاﺅن کے محنت کش محمدارشد کے گھر اور ابراہےم ٹاﺅن کے کرامت علی مغل کے ڈیرے سے میٹر اتار لےے گئے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور گیپکو سے میٹر لگا کر غریب لوگوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔