نیویارک (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیرجمہوری عمل ک احصہ نہیں بنیں گے 190 دھرنے کے دوران سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا پارٹی تقریب کے دوران رہنماو 191ں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہاکہ دھرنے کے دوران اپنے بعض رہنماو 191ں کی مخالفت کے باوجود ن لیگ کی حکومت کی نیا پار لگائی۔ دھرنے کے دوران پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے دھرنوں میں غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا اگر سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔ آصف زرداری نے کہاکہ ن لیگ الیکشن جیتنے کے لیے بجٹ کا 90 فیصد صرف ایک شہر میں خرچ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تھر میں ایک دو بچے مر جائیں تو سب شور مچا دیتے ہیں۔ لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں روزانہ تھر سے زیادہ بچے مرتے ہیں اور میڈیا خاموش رہتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا انہیں قتل کیا گیا تو ہمالیہ روئے گا۔ آج کوہ ہمالیہ طالبان اور القاعدہ کی وجہ سے رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج مالاکنڈ سے بے گھر ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں میڈیا بھی توجہ نہیں دیتا۔ سابق صدر کے خطاب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔
تھر میں ایک دو بچے مر جائیں تو ۔۔۔! لاہور میں کیا ہورہاہے؟ آصف زرداری برس پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف















































