لاہور (نیوزڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مدارس کی تفصیلات جمع کرنے اور نگرانی کا عمل تیز کردیاجبکہ صوبہ پنجاب کے 13ہزار 700مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدارس تک رسائی میں آسانی ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب کے 13ہزار 700مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب کے مدارس میں 10لاکھ طلباءزیر تعلیم ہیں جن میں سے 950طالبعلم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں 7ہزار 307مدارس رجسٹرڈ اور 6ہزار 475غیر رجسٹرڈ ہیں ۔532ہائی پروفائل مدارس کی نگرانی اور مسلسل سرچنگ کی جارہی ہے۔