جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

صدر مملکت نے 43 ضرورتمند آرٹسٹوں ، ادیبوں ، فنکاروں کےلئے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے امداد کی منظوری دےدی

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ضرورتمند 43 آرٹسٹوں ، ادیبوں اور فن کاروں کےلئے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دےدی۔صدر مملکت نے امداد کی منظوری فیڈرل گورنمنٹ ویلفیئر آرٹسٹ فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جو ایوان صدر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن راجہ حسن عباس، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات صبا محسن رضا، چیئرمین پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن عطاءالحق قاسمی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادیب ، شاعر اور فنکار معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں جو تہذیب اور اقدار کی آبیاری کرتے ہیں۔ ضرورت کے وقت معاشرے کو ان کے کام آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈمیں اضافہ کیا جائےگا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کی مدد کی جاسکے۔اجلاس میں ویلفیئر فنڈ میں اضافے کےلئے بعض تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز صنعت کار اور اسٹیرنگ کمیٹی کے رکن عارف حبیب نے فنڈ کےلئے پچاس لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔ اجلاس میں زیبا محمد علی، اصغر ندیم سید، پروفیسر ڈاکٹر اکرم دوست، شاہد شفیق، محمد قوی خان، سلمان علوی، عارف حبیب، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…