اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے 2013ءسے 2016ءتک 65غیرملکی دورے کئے جن پر63کروڑ 82لاکھ کے اخراجات ہوئے۔منگل کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عمران ظفرلغاری کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ نوازشریف نے 2013ءسے 2016ءکے دوران 65غیرملکی دورے کئے ان کے ہمراہ 631سرکاری افسران بھی تھے ان دوروں پر63کروڑ8لاکھ 76ہزار44روپے کے اخراجات ہوئے وزیراعظم جن ملکوں میں گئے ان میں چین، ہانگ کانگ، ترکی ، برطانیہ، امریکہ ،سری لنکا، تھائی لینڈ،افغانستان، بھارت ،جرمنی ،نیپال، سعودی عرب ، روس، یو اے ای ،فرانس ، ایران، سوئٹزرلینڈ اورقطر سمیت دیگرممالک شامل ہیں۔