پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 200 روپے کا جرمانہ ہو گیا بدھ کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں کے پی کے وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور ٹریفک پولیس کے اہلکار نے روک لیا اور 200 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق قانون سب کے لئے برابر ہے اس لئے وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر چلان کیا گیا ہے ۔