لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے بند روڈ گلشن راوی میں نمک سے بھرا ٹرک الٹنے سے تین افراد اس کے نیچے آ کر کچلے گئے ، مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جو حادثے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نمک سے بھرا ہوا ٹرک دوسرے شہر سے لاہور آرہا تھا کہ گلشن راوی بند روڈ کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا ، ٹرک الٹنے سے قریب سے گزرنے والی دو خواتین اور ایک بچہ اس کے نیچے دب گئے ، انہیں مقامی افراد اور ریسکیو نے ٹرک کے ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ دم توڑ گئے ، بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ٹرک کو راستے سے ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔