کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سینٹرل جیل سے قتل کے قیدی کو فرار کرانے میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار 3پولیس اہلکاروں کو مقامی عدالت نے 50،50ہزار روپے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دے دیا۔کراچی سینٹرل جیل سے گرفتار 3پولیس اہلکاروں کو جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی ا?صف علی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں صفدر حسین ،حشمت محمد اور ظفر اللہ کی 50،50ہزار روپے کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے تینوں اہلکاروں کو تفتیش میں تعاون کرنے کا بھی حکم دیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ قابل ضمانت جرم ہے ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔