کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی اپیکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر عمل درآمد کے حوالے سے کام میں تیزی لائی جائے گی۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنائ اللہ زہری نے اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس کے دیگر شرکائ میں کمانڈر آف سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ، جنرل آفیسرز کمانڈنگ 41 ڈی فور میجر جنرل آفتاب خان، ہوم سیکریٹری اکبر حسین دررانی، انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف فرنٹیئر کور (ایف سی) میجر جنرل شیر افگن، بلوچستان پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) احسان محمود اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز مشترکہ طور پر انٹیلی جنس معلومات کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کریں گی۔اجلاس کے دوران شرکاءنے پاک-چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان پر قابو پانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس کے شرکائ نے صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کے لیے کہا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے مطمئن ہیں