جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 12منصوبوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔سید فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقتصاد ی راہداری منصوبے کے تحت حکومت نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، تھر کول پاور پراجیکٹ سمیت کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے 12منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے چین کے بینکوں سے 46ارب روپے کا قرضہ لیا جائے گا-کول پاور پراجیکٹس سے دھویں اور آلوگی کی شکل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج ہو گی جو پاکستانی عوام کی صحت اور زراعت کیلئے تباہ کن ہو گا- چین خود تو گیس، کروڈ آئل اور نیوکلیئر سے بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن پاکستان کو کوئلے پر لگایا جارہا ہے جو پاکستان کیخلا ف کسی سازش سے کم نہیں – منصوبوں پر کام شروع کرنے سے قبل پیپرا کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد بھی نہیں کیا گیا-کوئلے سے بجلی پیدا ہونے سے گیلشیئر ز پر برف جلدی پگھلے گی اور پاکستان میں پانی کی قلت پیدا جائیگی-درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر فوری کام روکنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے کروڈ آئل ، گیس اور نیوکلیئر توانائی کے استعمال کا حکم دیا جائے- درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ حسن ابدال جی ٹی روڈ سے گوادر تک سڑک کی تعمیر بھی روکی جائے کیونکہ یہ سڑک کسی طور پر بھی اقتصاد ی راہداری کے منصوبے میں نہیں آتی ۔نیب کو حکم دیا جائے کہ منصوبوں میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات کر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…