لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور میئر استنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے یہاں جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیاہے ابتدائی طور پر لاہور میں 100گاڑیاں چلائی جائیں گی جس کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا ۔ٹیکسی سروس کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور میئراستبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیوکیب گاڑی میں بیٹھے اور گاڑی کو چلایا۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان دو قالب ہیں بلا شبہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ترک قیادت رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاک ترک دوستی کو نئی جہت ملی ہے اور یہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ البراک گروپ نے ہمارے گزشتہ دورحکومت میں پنجاب میں سرمایہ کار ی کا آغازکیا اور آج اس گروپ کی سرمایہ کاری اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے ۔سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ترکی اور پنجاب کی حکومتوں نے بھی باہمی معاونت کے تحت کام کیا اور اس اشتراک کار کو آگے بڑھایا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ترکی اور پنجاب حکومت کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک کار میں میرے بھائی قادر توپباش کا کردار انتہائی نمایاں رہا ہے جنہوں نے ہر موقع پر ہمیں سپورٹ کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے جدید ٹیکسی سروس کے آغاز پر قادرتوپباش اور البراک گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے لئے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا آغاز ایک تحفہ ہے اورایک سوگاڑیوں سے شروع کی جانے والی اس سروس میں آئندہ چند برس میں جدید ریڈیو کیب گاڑیوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو معیاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میئر استببول ڈاکٹر قادر توپباش میرے بھائی اور دوست ہیں اورقادر توپباش کے دورے سے پاکستانی عوام خصوصا پنجاب کے عوام کو بہت خوشی ہوئی ہے ۔ میئراستنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب کے بھائیوں کے لئے ترک بھائیوں کی محبت اور خلوص کا پیغام لیکر آیا ہوں ۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا فروغ جاری رکھیں گے۔ترکی کے سفیر بابر ایس گرگن ، ایم این اے مہر اشتیاق احمد، خواجہ احمد حسان، البراک گروپ نوری البراک کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
وزیر اعلی پنجاب اور میئر استنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے جدید ریڈیو کیب ٹیکسی سروس کا افتتاح کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے















































