اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک دن کا ملازم اور تنخواہ ایک دن کی 63لاکھ۔ اس بات کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر نے اپنے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شوکت عزیز کے دور حکومت میں وارث حمید مغل نامی شخص کو 20فروری 2003 کو سٹیٹ بینک آف پاکستان میں نوکری پر رکھا گیا اور اگلے دن 63لاکھ روپے کا چیک دے کر 21 فروری 2003ء کو چار سال کی ایکس پاکستان لیوپر پی ایچ ڈی کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا تاکہ وہاں سے پڑھ کر آئیں اور سٹیٹ بینک کو مزید بلندیوں کی طرف لے کر جائیں اور جب چار سال بعد سٹیٹ بینک نے ان سے پوچھا کہ آپ کی پی ایچ ڈی مکمل ہو چکی ہے واپس پاکستان آ کر خدمات انجام دیں تو انہوں نے معذرت کرلی اور بتایا کہ انہیںآسٹریلیا کی شہریت مل چکی ہے اور اس دلچسپ کیس کی انکوائری رپورٹ 13 سال بعد منظر عام پر آئی۔