اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ صرف نیب ہی نہیں بلکہ وفاق کے زیر انتظام ایف آئی اے بھی سیاسی لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔ وزیراعظم اس جانب بھی توجہ کریں ۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو بلاوجہ تنگ کیاجارہا ہے حالانکہ حکومت وزیر نے خود بھی تسلیم کیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے کرپشن نہیں کی اس کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو شامل تفتیش رکھنا سیاسی انتقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کیخلاف مسلسل کام ہو رہا ہے جبکہ یہ ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی تھی اور اب کا احترام نہیں کیا جارہا ہے آصف علی زرداری نے کہا کہا کہ میاں نواز شریف نیب پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ تو دیکھ لیں کہ ایف آئی اے بھی یہی کام کررہی ہے ۔