جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولاناعبدالعزیز کیخلاف سزائے موت کے کیسز،چوہدری نثار نے اعلان کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مولاناعبدالعزیز کیخلاف سزائے موت کے کیسز،چوہدری نثار نے اعلان کردیا،گزشتہ دور حکومت میں مولاناکیخلاف31 کیسز تھے ان میں سے بارہ انتہائی سنجیدہ تھے جن کی سزا موت تھی ،انہوں نے کہا کہ مولانا عبد العزیز سے متعلق تمام ریکارڈ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں رکھوں گا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ داعش جس فقہ اسلام کا استعمال کر رہی ہے اس کا پاکستان میں وجود نہیں ،داعش کے فیصلہ ساز پاکستان میں موجود نہیں ، 45 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں،داعش کا نام استعمال کرکے ایک فرنچائزکھول لیتے ہیں ، ہم کیوں بضد ہیں کہ دہشتگرد تنظیم داعش کاپاکستان میں وجود ہے ؟دہشتگرد تنظیموں کا صفایا کرینگے اور پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے ۔مولاناعبدالعزیز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ نان ایشو ہے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہیڈ لائن لگ جاتی ہے اس مسئلے کو سینیٹ میں اٹھایاگیا چیئرمین سینیٹ کو کہاکہ میں اس پرجواب دیناچاہتا ہوں جس پرانہوں نے کہاکہ ابھی اجلاس ریکوزیشن کیا گیا ہے آئندہ اجلاس میں جواب دیجئے گاچودھری نثارنے کہاکہ میں تفصیلات سینیٹ میں بتاﺅنگا سب سے زیادہ شورشرابہ اورتنقیدکرنیوالوں کیلئے وضاحت کرتا ہوں کہ میں نے کہاتھا کہ کوئی قانون توڑے یاتو اس کیخلاف کارروائی ہوگی اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں کارروائی ہوگی میں نے کب کہا کہ ایف آئی آرنہیں ملک کی بدقسمتی ہے کہ جس کی جو مرضی ہو کہہ دیتا ہے سینیٹ میں پوچھونگا کہ گزشتہ دور حکومت میں مولاناکیخلاف31 کیسز تھے ان میں سے بارہ انتہائی سنجیدہ تھے جن کی سزا موت تھی انہوں نے کہا کہ جن کی دم پر میرا پاﺅں آتا ہے انکو بھی علم ہے ، پٹھان کوٹ واقعے پر سپیشل ٹیم کے دورے سے متعلق چند دنوں میں بھارت کو آگاہ کر دیا جائے گا، مولانا عبد العزیز سے متعلق تمام ریکارڈ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں رکھوں گا۔منگل کووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے ٹیکسلا میں 1122 اور ہسپتال کادورہ کیااورہسپتال میں جاری کاموں کاجائزہ لیا انہوں نے بتایا کہ پچاس بستروں پرمشتمل جدید ترین ہسپتال بنایاجارہاہے جس کاساڑھے چارماہ میں پچیس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ ہسپتال اپنی مقررہ مدت میں مکمل ہوگا اس ہسپتال سے نہ صرف ٹیکسلا بلکہ پوری پنڈی ڈویژن مستفید ہوگی ہسپتال پنڈی ڈویژن میں منفرد ہوگا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داعش سے متعلق سوال کے جواب میں چودھری نثارعلی خان نے کہاکہ داعش کے بارے میں کم سے کم بات کرناچاہتاہوں جومیں نہیں کہتا وہ میڈیا میں آجاتا ہے مجھ سے منسوب بیان آیاکہ پاکستان میں داعش کاوجود نہیں ایسا کوئی بیان نہیں دیا سابقہ ریکارڈ نکال لیں باربار کہاہے کہ داعش مشرق وسطی اورشمالی افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے وہ زندگی اور موت کی جنگ بہت سی طاقتوں سے لڑرہی ہے ان کے فیصلہ ساز پاکستان میں نہیں ہیں پاکستان میں پنتالیس مختلف خیالات سوچ اور ایجنڈے کی دہشتگردتنظیمیں اپنے مکروہ کام میں مصروف ہے کبھی کوئی سراٹھالیتی ہے کبھی کوئی بیٹھ جاتی ہے کوئی داعش کانام استعمال کرکے ایک فرنچائزکھول لیتے ہیں یہ داعش نہیں ہیں یہ پہلے سے پاکستان میں دہشتگرد میں مصروف ہیں انٹیلی جنس ایجنسیز کے ٹیلی سکوپ میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ ڈسکہ اورپشاورمیں دہشتگرد پکڑے گئے اور یہ کہاگیا کہ یہ داعش ہے ڈسکہ میں پکڑے جانیوالے لوگوں کاتعلق جماعت الدعوة کے ساتھ تھا کراچی میں پکڑے گئے لوگوں کاتعلق لشکرجھنگوی سے تھا ہم کیوں بضد ہیں کہ دہشتگرد تنظیم داعش کاپاکستان میں وجود ہے مختلف تنظیمیں نام استعمال کررہی ہیں ہم کیوں بار بار اس بحث میں پڑرہے ہیں داعش کانام تحریک طالبان لشکر جھنگوی کانام استعمال کرتے ہیں ان کانام لینا ان کی پروفائل اونچاکرنے کے مترادف ہے ایک طرف یہ دہشتگرد کرتے ہیں اور دوسری طرف میڈیا میں اپنی پروفائل اونچی کرتے ہیں کیونکہ داعش کانام آنے پرمیڈیا میں ہیڈ لائن لگتی ہے ہم کیوں اس تنازع میں پڑے ہوئے ہیں دہشتگرد تنظیمیں ہمارے نشانے پر ہیں سیکیورٹی ایجنسیز فوج اور پولیس کی کاوشوں کے نتیجے میں بھاگ رہے ہیں سیاستدانوں کاپتہ ہی نہیں ہوتا اگر ہے تو وہ نشانددہی کریں کسی عربی یاشمالی افریقہ کے لوگوں کانام بتائیں۔ داعش جس فرقہ اسلام کو استعمال کررہی ہے اس کاپاکستان میں وجود نہیں پاکستان کے لوگ صلح کن ہیں تشویش ہوتی ہے کہ ان دہشتگردوں کی تشریح کیوں کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے بیانات میڈیاچھاپنابند کردے تو ہماری آدھی سیاست ختم ہوجائے گی ہماری فوج سیکیورٹی ایجنسیز دفترخارجہ وزارت داخلہ تصدیق کررہی ہیں کہ ان کاوجود نہیں جن لوگوں نے نام استعمال کرکے بدترین کاروبارجاری رکھا ہوا ہے وہ ہمارے نشانے پر ہیں انشاءاللہ جو بھی دہشتگرد تنظیم ہے ملکر اس کاصفایاکرینگے اور پاکستان کو ایک پرامن ملک بنائیں گے نادرا میں خاتون کے جاں بحق ہونے سے متعلق سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اگر کوئی ذمہ دار ہوا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی یہ بھی دیکھنا ہے کہ خاتون کی موت طبعی تھی انہوں نے کہاکہ نادرا اورپاسپورٹ آفس میں رش کم کرنے کیلئے کام کیاجارہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا پاﺅں کس کی دم پر آتا ہے مگر جن کی دم پر میرا پاﺅںآتا ہے ان کو بھی علم ہے مزید وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں پیپلزپارٹی ہرچیز اپنی طرف کیوں لے جاتی ہے ان کو کیوں شک ہوا کہ میں نے بات ان سے متعلق کی ہے دم پر پاﺅں اس کے آتا ہے جو کرپشن بدعنوانی اور عوام سے زیادتی میں ملوث ہو کسی بے گناہ بے قصور عام شہری کی دم پر پاﺅں آجائے تو میں پہلا شخص ہوں گا جومعذرت کرونگا آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے فیصلے پرکوئی تبصرہ نہیں کرونگا یہ ان کاذاتی فیصلہ ہے دس ماہ پڑے ہیں آرمی چیف کو حکومت اور فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے جس طریقے کار کے تحت وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کوتعینات کیاتھا انہی اصولوں کومدنظررکھ کرفیصلہ کیاجائیگا اس وقت اس بحث کونہیں چھیڑناچاہیے پٹھان کوٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ کئی اجلاس ہوچکے ہیں اس حوالے سے مجھے آگاہی ہے یہ عدالتی اور قانونی کارروائی ہے بطور وزیراس پراظہارخیال مناسب نہیں جے آئی ٹی کام کررہی ہے چند دنوں میں باقاعدہ طورپربھارت کو آگاہ کیاجائیگا کہ سپیشل تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ کادورہ کرناچاہتی ہے جہاں پر بہت سارے سوالات اورلنکس کی نشاندہی ہوگی ایس آئی ٹی کی رپورٹ قوم کے سامنے رکھی جائے گی ابھی اس کافیصلہ عدالت میں ہونا ہے اس وقت تحقیقات ہورہی ہیں جہاں بھی ضرورت محسوس کی گئی مناسب وقت پرمعلومات دی جائیں گی اعتزاز احسن اورخورشید شاہ نے دھرنے کے دوران میرے خلاف تقریریں کیں میں ہمیشہ حساب برابر کرتا ہوں لیکن وزیراعظم کی وجہ سے معاملے کو درگزرکیا میں جوبھی کہنے والاتھا اس پر جسٹس طارق محمود اورجسٹس وجیہہ الدین جیسے لوگوں پرمشتمل کمیشن بنادیاجائے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا اورنہ ہی کوئی اظہارخیال کیا مجھے عدالت لیکرجائیں لیکن پھروزیراعظم کے سامنے رونانہ ہو انہوں نے کہاکہ مولاناعزیز بارہ تیرہ کیسز میں سیشن کورٹ کے اندر بری ہوگئے سیشن کورٹ نے کہاکہ تحقیقات انتہائی کمزور ہیں یہ ملی بھگت تھا آج مجھ سے سوال کرتے ہیں بتایاجائے کہ گزشتہ حکومت نے ان میں سے کسی ایک کیس پر ہائی کورٹ میں اپیل نہیں کی مولاناآئے اورخطبہ دینا شروع ہوگئے میں نے انہیں روکا ان کے بھتیجے کو لال مسجد کاخطیب بنایاگیا مولاناکو سرکاری گارڈ کس نے دیئے ان تمام کیسز کی صورتحال پوری قوم کے سامنے رکھونگا مشرف اور پیپلزپارٹی کے حمایتیوں سے کہتاہوں جس طرح آپ کے حقوق ہیں اس طرح دوسرے لوگوں کے بھی حقوق ہیں 506 کے آٹھ کیسز گزشتہ حکومت میں ختم کئے گئے تمام کیسز ایک ایک کر کے ختم کرا دیئے گئے تین کیسز میں مولانا کو 45 روپے جرمانہ ہوا منافقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے اگر کوئی قانون توڑے گا تو اس کیخلاف کارروائی ہو گی اسلام آباد کو شعبدہ بازی اور خون خرابے کا متحمل نہیں ہونے دینگے ۔ اپنی بیٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ سیف گیمز میں شمولیت کیلئے بھارت جا رہی ہے میںحیران تھا کہ وہ کب پاکستان ٹیم میں شامل ہو گئی بطور باپ مجھے خوشی ہوئی ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے جس دن سے حکومت سنبھالی ہے لاپتہ افراد سے متعلق ٹاسک فورس بنائی بہت سے لوگ آ گئے ہیں ہمیں اقتدار میں آئے تو بلوچستان فاٹا اور ملک کے طول وعرض میں کیا صورتحال تھی اس وقت کی حکومت خاموش تھی ہماری حکومت خلاف ہے کوئی بھی معاملہ نوٹس میں آتا ہے توتعاون کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور حامد میر کا کیس پر صوبائی حکومت جے آئی ٹی بناتی ہے حامد میر کے ساتھ واقعہ ہوا تو اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر سے کہا کہ ہمیں اس واقعے کی تہہ تک پہنچنا ہے انہوں نے پوری حمایت کی یقین دہانی کرائی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ہم سے جو تعاون مانگتے ہیں اس کیلئے پہلے بھی تیار تھے اور آئندہ بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ خود جہاد پر غائب ہو جاتے ہیں دہشتگرد خود اپنے لوگوں کو غائب کر دیتے ہیں اے آر وائی پر حملہ ہوا پولیس کے لوگوں کو معطل کر دیا اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد کو ماڈل بنا رہے ہیں تاکہ کسی میڈیا ہاﺅس کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکے ۔ عزیر بلوچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں اس پر جو لوگ اظہار خیال کر رہے ہیں وہ قبل از وقت ہے تحقیقات سامنے آ جائیں گی ۔ یہ عدالتی اور قانونی مسئلہ ہے زیادہ اظہار خیال مناسب نہیں ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کہہ رہے تھے کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کمی ہونی چاہئے اگر 20 روپے کمی کر دی جائے تو اس کی قیمت صفر ہو جائے یہ دیکھنا ہو گا کہ کس حکومت نے عوام کو سب سے زیادہ ریلیف دیا ۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…