پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میں ایک فوجی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ایک بھارتی شہری کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت کی طرف سزا سنائے جانے کے بعد ملزم حامد نہال انصاری کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو دو دن پہلے پشاور میں ایک فوجی عدالت کی طرف سے جاسوسی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملزم کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم حامد نہال انصاری نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان کی آمد کا مقصد جاسوسی کرنا تھا۔