پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں سنار کی دکان سے 25 کلو سونا چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان اسی دکان میں کام کرتے تھے۔پولیس نے 2 کلو سونا برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ا?پریشنز پشاور عباس مجید نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 ہفتے قبل پشاورمیں سنار کی دکان سے 25 کلو سونا چوری کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان اسی دکان کے ملازم تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سونا برا?مد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کا موقف ہے کہ انہوں نے 25 کلو سونا نہیں چرایا۔ بلکہ 2 سالوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے 2 کلو تک سونا چوری کیا جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ایک ملزم نے 65 لاکھ روپے بیرون ملک بھجوانے کے بھی شواہد ملے ہیں۔پولیس نے عدالت سے گرفتار ملزموں کا ریمانڈ حاصل کرلیا