اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ،طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں 190براہمداغ بگٹی

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بلوچ قوم پرست رہنما براہمداخ بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ،طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جا سکتا ہے ، بلوچ قوم پرستوں کے ہتھیار ڈالنے کی خبریں بے بنیاد اور قوم کو بے وقوف بنانے کے مترداف ہیں ،بلوچستان کی سیاسی قیادت بے بس ہے ان کے اختیار میں کچھ نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا ۔ایک انٹرویو میں براہمداخ بگٹی نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک مجھ سے ملنے آئے تھے اورانہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کرینگے وہ واپس چلے گئے اور اس کے بعد انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان آنے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی ہمار ا کوئی ارادہ ہے ۔بلوچستان میں حکومت سلیکٹ ہوتی ہے الیکٹ نہیں ہوتی ۔یہاں کی سیاسی قیادت بے بس ہے اور ان کے ہاتھ میں اختیارات نہیں ہیں ۔ براہمداخ بگٹی نے کہا کہ کسی بلوچ قوم پرست نے ہتھیار نہیں ڈالے یہ صرف عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے ، اس کا فیصلہ ہمیں خود کرنے دیا جائے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…