لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کر دی گئی ۔ پی ٹی آئی کے زبیر نیازی کی طرف سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ احمد حسان مختلف سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر فائر رہے ہیں ۔قانون کے مطابق سرکاری عہدے سے استعفے کے بعد دو سال تک کسی بھی طرح کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا جا سکتا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ احمد حسان کی یوسی 107سے بطور چیئرمین کامیابی کوکالعدم قرار دیا جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجرا ءتک پہلی درخواست نمٹا دی تھی۔