اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، گوورنر پنجاب کا استعفیٰ، پی ٹی ائی میں شمولیت کا امکان، یہ سب کیوں ہوا؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 29  جنوری‬‮  2015 |

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی اور مسلمان ہیں جو برطانوی رکن پارلیمنٹ بنے، انہیں وہ پہلا برطانوی رکن پارلیمنٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ انہوں نے جس ملک میں سیاست کی وہاں کوئی سیاستدان اپنے آپ کو جھوٹا کہلوانا نہیں چاہتا لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں سچ کا قحط ہے۔ ان کے دل میں ہمیشہ سے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کی آرزو رہی۔ 2013 میں وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں گورنر پنجاب بنا کر اعزاز بخشا۔ انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے 4 ماہ بعد ہی اپنا عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا تھا، اس سلسلے میں کئی مرتبہ وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کی  بات کی تھی۔ ان کے میاں برادران سے تعلقات خراب نہیں ہوئے، اگر وہ جھوٹا ثابت ہوجائیں تو سزا کے لئے تیار ہیں۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ پاکستان میں ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کریں گے جہاں انصاف کا بول بالا ہو، حکمرانی کا حق ایک مخصوص طبقے تک محدود نہ ہو لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں نااصافی بڑھ رہی ہے، ملک میں قبضہ گروپ سرگرم ہیں اور قاتل دندناتے پھررہے ہیں۔ ہمارے ملک میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ گورنر سے زیادہ طاقتور ہیں۔ بحیثیت گورنر وہ اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے پایا، وہ اپنے دور میں خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکے، اس لئے انہوں نے گورنر کے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا، ان کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے، عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گے اور گورنرہاؤس سے باہر رہ کر زیادہ بہتر کام کریں گے۔

قبل ازیں ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا. ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ شب ہی گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی اطلاع دے دی تھی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گزشتہ 3 ماہ سے حکومت میں رہتے ہوئے حکومت مخالف بیانات دے رہے تھے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں بھی سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ بھارت کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری کی ناکامی ہے کہ امریکی صدر پاکستان نہیں آ رہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیا تھا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، وفاقی حکومت اور پالیسیوں سے اختلافات کے باعث چوہدری سرور تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے میں تھے اور انہوں نے واپس برطانیہ جانے سے انکار کردیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کا حصہ رہنے والے چوہدری سرور وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئے تھے اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…