رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان میں عدالت کے حکم پر ایک بھٹے پر چھاپا مار کر جبری مشقت کے لیے یرغمال بنائے گئے چھ مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس صادق آباد نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے محمد پور لمہ روڈ پر واقع ایک بھٹے پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران چھ مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا۔بھٹہ مالک پر الزام ہے کہ وہ ان مزدوروں سے جبری مشقت کراتا ہے۔ مزدوروں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔