اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

مغربی روٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے اس کیلئے فنڈز موجود ہیں ، 2018 تک مکمل کیا جائےگا،پرویزخٹک

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ مغربی روٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے اس کیلئے فنڈز موجود ہیں اور اسکو 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مذکورہ منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر وزراءعنایت اﷲ خان، سکندر حیات شیر پاﺅ اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان کے علاوہ قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمن اور چیف سیکرٹری نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران صوبائی قیادت نے وفاقی وزیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والے مغربی روٹ اور اکنامک زونز کے بارے میں صوبائی خدشات سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت سے واضح لائحہ عمل کے اظہار کا مطالبہ کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مغربی روٹ کے بارے میں یہ ایک اچھی نشست تھی جس میں وفاقی حکومت نے منصوبے کے بارے میںصوبے کو گارنٹی دی۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اجلاس میں اکنامک زون کے قیام کے بارے میں بھی صوبے کے خدشات دور کئے اور صوبائی حکومت بہت جلد تحریری صورت میں ان زونز کے بارے میں اپنی سفارشات مرکز کو بھیجے گی تاکہ اس پر سروے شروع کیا جاسکے انہوں نے مزید کہاکہ اجلاس میں چشمہ لفٹ بینک کینال کے بارے میں بھی بات ہوئی وفاقی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عالمی بینک کے ساتھ فنڈز کی فراہمی کیلئے بات ہو رہی ہے ۔ پشاور ریلوے ٹریک منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے 18 ارب روپے اے ڈی پی میں رکھے گئے تھے لیکن ریلوے نے زمین دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے سٹیشن سے حیات آباد تک زمین بے کار پڑی ہے جس سے اچھا ٹریک بن سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ وفاق کی طرف سے جب تک عملی اقدامات نہ کئے جائیں تب تک انہیں تسلی نہیں ہو گی کیونکہ وفاق نے توانائی کی مد میں صوبے کو دی جانے والی رقم کا وعدہ پورا نہیں کیا حالانکہ اس رقم کو سامنے رکھ کر بجٹ بنایا گیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ مغربی روٹ منصوبے کا حصہ ہے اور ٹرانسپورٹ ، پلاننگ اور جے سی سی کے اجلاسوں کی کاروائی میں اس کا باقاعدہ ذکر ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشترکہ اور ملک کیلئے نادر منصوبہ ہے جس کے بین الااقوامی سرمایہ کاری اور نئی نسل کے مستقبل پر مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے کہاکہ اس ملک کے صوبوں کو مربوط بنانے کے ساتھ پسماندہ علاقوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اس منصوبے کے ثمرات سے محروم نہیں ہوں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…