پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ دینے پر شدید احتجاج کیا ہے ، جنوبی اضلاع کے منتخب بلدیاتی نمائندے حکومت کے خلاف احتجاج کےلئے پشاور پریس کلب پہنچ گئے۔سینکڑوں ممبران پر مشتمل مظاہرین نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوئے لوگ ان سے ترقیاتی کاموں کے مطالبہ کرتے ہے لیکن صوبائی حکومت ان کو فنڈز کے اجراءمیں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔نہ انہیں اعزازیہ دیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کے مشترکہ اکاوئنٹ میں فنڈز ریلیز ہورہی ہے ۔مظاہرین کے صوبائی صدر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو مراعات دینے سمیت ترقیاتی کام ان کے ذریعے کروانے کے وعدوں کے بعد حصہ لیا تھا لیکن اب وہ خود رو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکداری سسٹم ان کے زیرنگرانی کرائے جائیں ، کلاس فور ملازمین کے بھرتی کا اختیار بھی انہیں دیا ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، ٹانک، لکی مروت، ڈی آئی خان، کوہاٹ ، بنوں اور کرک کے ممبران نے احتجاج میں شرکت کی ۔ مظاہرین آج صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیںگے۔