کراچی (نیوز ڈیسک)سیکیورٹی سے متعلق اہم قومی ادارے نے قومی ایکشن پلان پر اندرون سندھ عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں ادارے نے کہاکہ اندرون سندھ قومی ایکشن پلان کا وجود نظر نہیں آتا 190کراچی سمیت صوبے میں امن کی بحالی کے لئے پلان کا دائرہ کارمزید موثر طریقے سے پھیلانا ضروری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی سے متعلق قومی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اندرون سندھ قومی ایکشن پلان کا وجود نظر نہیں آتا۔ کالعدم تنظیموں نے یہاں محفوظ پناہ گاہیں بنالی ہیں جبکہ پلان پرعمل نہ ہونا سیکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت صوبے میں مکمل امن کیلیے اندرون سندھ پناہ گاہیں اور سلیپر سیل ختم کرنا ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ حیدرآباد جیل پر حملے کی منظم منصوبہ بندی کرلی گئی تھی انٹیلی جنس اداروں کی فوری کارروائی سے حملے کا منصوبہ ناکام ہوا۔ رپورٹ میں وفاق و صوبائی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اندرون سندھ تک دائرہ کار موثر طریقے سے بڑھانا ضروری ہے۔