لاہور(نیوز ڈیسک ) پی آئی اے کی طرف سے لاوارث چھوڑا گیا طیارہ مسقط میونسپل انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بوئنگ طیارہ 2014ءمیں کریش لینڈنگ کے دوران گیئر ٹوٹ جانے کے باعث نا قابل استعمال قرار دیدیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے مسقط میں کریشن لیڈنگ کے بعد نا قابل استعمال ہو جانے والے طیارے کو انشورنس کلیم کے بعد لا وارث چھوڑ دیا تھا ۔ کمپنی نے انشورنس کلیم کے بعد طیارے کے انجن سمیت دیگر قیمتی سامان نکال لیا تھا ۔ مسقط میونسپل انتظامیہ نے پی آئی اے کے طیارے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے وہاں سے ہٹا دیا ہے ۔