اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ دونوں ملکوں کے فائدے کے لئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ٗ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان شاندار سیاسی تعلقات قائم ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔وہ پیر کو یہاں بوسنیا کے سفیر میکر وس نادم سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے انہوں نے دونو ں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے پر زوردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان شاندار سیاسی تعلقات قائم ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ بوسنیا کے سفیر نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان‘ بوسنیا کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کو معاشی سطح پر استوار کرنا ہوگا۔ پاکستان اوربوسنیا کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کی ضرورت ہے،دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔