وانا(نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار شہید دوسرازخمی ہو گیا ہے ۔ زخمی جوان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکے روز جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا یا گیا ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکارشہیداور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز،ریسکیو اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کے جوان موقع پر پہنچ گئے،ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،بم ڈسپوز سکوارڈ کے مطابق حملہ ریمورٹ کنڑول سے کیا گیا ہے ، دہشت گردوں نے بھارودی مواد زمین میں نصب کر رکھا تھا اور جونہی سکیورٹی فورسز کا قافلہ پہنچا تو ریمورٹ کنڑول سے بارود ی مواد کو اڑا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔