اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی قوم و ملک کی ترقی اور مضبوطی کی ضامن سمجھی جاتی ہے۔ آئی ایس ائی 1948ء میں قائم کی گئی۔ اپنے قیام سے لے آج تک اس ایجنسی کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے جبکہ دیگر دو ایجنسیاں آئی بی اور ایم آئی اس کے بعد آتی ہیں۔ سال 2014اور 2015ء میں آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیوں میں شمار کیا گیا مگر آئی ایس آئی کی یہ کامیابی دشمن ملکوں بالخصوص ’’را‘‘ کو کہاں ہضم ہوئی تھی۔ امریکی جو کہ دنیا میں جنگوں کے پہلوان مانے جاتے ہیں جو کسی محاذ پر نہیں ہارتے انہوں نے بھی افغانستان کی پہلی اور دوسری جنگ میں آئی ایس آئی عظمت اور قابلیت کو سراہا۔ ہم آج آپ کو خعد امریکا کی زبانی وہ الفاظ بتاتے ہیں جن کے زریعے اس نے آئی ایس ٓئی کی عظمت اور قابلیت تسلیم کی۔
الف۔ امریکا کی کرائم نیوز رپورٹ نے آئی ایس آئی کو دنیا کی بہترین ایجنسی قرار دیا۔
ب۔ آئی ایس آئی کے ایجنٹس کو دنیا کی دیگر ایجنسیوں کے ایجنٹس سے موازنہ کیا گیا تو یہ افراد ہر ایجنسی سے بہتر قرار پائے۔
ج ۔ سی آئی اے کے سابق ایجنٹ یہاں تک کہ انڈین را چیف نے بھی آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا۔
د۔ افغانستان کی جنگ اول کے دور میں روس کے خلاف جس طرح آئی ایس آئی نے اپنا سرگرم کردار ادا کیا اس کے آگے سی آئی اے کے ایجنٹ بھی ہار مان گئے۔
میچ جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کی بیٹیاں گراونڈ میں آگئیں پھر کیا ہوا؟؟ ویڈیو دیکھئے
ر۔ دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد جیسے کے عزیز بلوچ کو آئی ایس آئی ہی سزا کے کٹہرے تک لائی ہے۔
ز۔ عبدالقدیر خان کو پاکستان لانے اور پاکستان کے نیو کلیئر بم کی تشکیل میں آئی ایس آئی نے نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں جبکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد ملک کے اندرونی خلفشار اور حالات کو نارمل ڈگر پر لانے میں بھی آئی ایس آئی کی خدمات شامل ہیں۔
ڑ۔ سنہ 90میں کراچی آپریشن جس کے نتیجے میں فاروق داد اور اشرف کانا جیسے دہشت گرد ہلاک ہوئے سب آئی ایس آئی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
س۔ چٹیل اور نوکیلے پہاڑوں کے دامن میں شروع ہونے والا ضرب عضب مشن کی کامیابی بھی آئی ایس آئی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ش۔ صرف یہی نہیں اس کے علاوہ بھی بہت سی ایسی کامیابی کی داستانیں ہیں جن کا سہرا آئی ایس آئی سے جڑا ہے۔
دنیا میں جہاں جہاں پاکستان کا نام لیا جائے گا وہاں وہاں آئی ایس آئی بھی اس سے منسلک ہوگی کیونکہ یہ دونوں لازم ملزوم ہیں۔