لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقہ قینچی امرسدھو میں ایک مشتبہ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔قینچی امرسدھو کے علاقہ کوہ نور اسکیم فیز 2 میں ایک گرلز ہائی اسکول کے نزدیک ایک گھی کے ڈبہ میں مشتبہ ڈیوائس دیکھنے پر لوگوں نے پولیس کو کال کی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پراسرار ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل بھی انہیں ایک ایسی ہی مشتبہ ڈیوائس ملی تھی۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی