مردان(نیوز ڈیسک)مردان کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شیخ ملتون ٹاﺅن کے ایک مکان میں لگی۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جبکہ جھلسنے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مکان میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد مزدور تھے۔