اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی خریداری پر بھارتی ردعمل کو افسوسناک قرار دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا سے طیاروں کی خریداری پر بھارت کا رویہ حیران کن ہے، بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا خود بڑا ملک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اور امریکا میں قریبی تعاون موجود ہے، امریکی ترجمان واضح کہہ چکے ہیں کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی مشترکہ اہداف کے حصول میں مدد دے گی۔