لاہور(نیوزڈیسک)ترکی میں کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میںپاکستانی شفیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ،پاکستانی ٹیم نے چھ طلائی ،سات چاندی او رایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے 14مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ پاکستانی ٹیم شیف ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل احمد شفیق کی قیادت میں ترکی میں ہونے والے کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں شریک ہے جس میں چالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ قونصل جنرل آف ترکی ڈاکٹر یوسف جنید نے استنبول میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں شرکت کی اور شیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری و کوتھم کے سی ای او احمد شفیق اورپاکستانی ٹیم سے ملاقات کر کے انکی کارکردگی کو سراہا ۔ احمد شفیق نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کو پاکستان کے خوبصورت لوگوں کے نام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔