جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کوٹلی میں کشیدگی عروج پر ،کاروبار بند، پکڑ دھکڑ جاری،وزیراعظم آزادکشمیر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(نیوزڈیسک)کوٹلی میں کشیدگی عروج پر ،کاروبار بند، پکڑ دھکڑ جاری،وزیراعظم آزادکشمیر نے بڑا اعلان کردیا، کوٹلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں تصادم کے دوران پی پی پی کارکن کی ہلاکت کے بعد سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، کاروبار بند رہے اور گرفتاریاں جاری رہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے نکیال کوٹلی روڈ بند کر دی۔ گزشتہ روز ہونے والے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور ایک کارکن کی ہلاکت کے بعد ا?ج بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ شہر میں کاروباری مراکز، دکانیں بند ہیں جبکہ پولیس اور فوج تعینات ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید نے کل وادی بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ ادھر کارکن کی ہلاکت کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نکیال میں احتجاج کرتے ہوئے کوٹلی روڈ کو بلاک کر دیا۔
مظاہرین نے اس موقع پر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم سے پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ہنگامے بڑھنے پر فوج طلب کر لی گئی جبکہ پولیس کو آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…