کراچی ( نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے جس میں رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیر اعلی سندھ کو سکو لوں اور جیلوں کی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ کراچی آپریشن اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اورآئی جی اسندھ بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں اور جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔