اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

شہباز شریف کے بیرون ملک کتنے اثاثے ہیں کلک کر کے جانیں

datetime 29  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد۔۔۔۔۔ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کے ملک کی نسبت بیرون ملک اثاثے زیادہ ہیں۔شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں ان کی دو جائیدادوں کی کْل مالیت 153 ملین روپے سے زائد ہے۔دوسری جانب، ملک میں ان کے اثاثوں کی کْل مالیت 108.24 ملین روپے ہے۔پاکستان میں شہباز شریف کے پاس 553 کنال کا زرعی پلاٹ (36 لاکھ روپے)، مری میں دو جائیدادیں (16.60 ملین روپے)، صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری ( 720000)، تحفہ میں ملنے والی ایک لینڈ کروزر (20.82 ملین روپے)، جبکہ 66.59 ملین کیش اور بینک بیلنس ہے۔اس طرح ان کے پاس برطانیہ اور پاکستان میں کْل 262.29 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔شہباز شریف پر 130.22 ملین روپوں کے واجبات بھی ہیں جس کے بعد ان نیٹ دولت 132.06 ملین روپے رہ جاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز ان سے زیادہ امیر ہیں۔ ان کے کْل اثاثوں کی مالیت 276.03 ملین روپے ہے۔ان کے پاس 186.58 ملین روپے مالیت کے تین مکان اور 51.53 ملین روپے مالیت کی 810 کنال زرعی اراضی ہے۔نصرت شہباز نے سپننگ ملز، ایک ٹریڈنگ کمپنی، ٹیکسٹائل ملز، پولٹری فارمز، شگر ملز، ڈیری فارمز، ایک انرجی کمپنی اور پلاسٹ انڈسٹری میں 8.78 ملین روپے کی سرمایہ کر رکھی ہے۔ان کے گھر کا فرنیچر، زیورات اور ایک کار کی کْل مالیت 3.41 ملین روپے بنتی ہے۔انہوں نے پانچ خواتین اور ایک مرد کو 4.75 ملین روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے جبکہ بینک بیلنس 20.96 ملین روپے ہے۔شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے پاس 9.23 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔ ان کا بینک بیلنس محض 24380 روپے لیکن قرضہ چھ لاکھ ہے۔
شہباز شریف اور ان کی دو بیویوں کے مجموعی اثاثے 417.32 ملین روپے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں لیکن برطانیہ میں مقیم ان کے بیٹے حسین نواز انہیں بھاری رقم بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کے اثاثوں میں مسلسل ترقی ہوئی اور پچھلے چار سالوں میں ان کے اثاثوں کی کْل مالیت میں بارہ گنا اضافہ دیکھا گیا۔

2011 میں ان کے کْل اثاثے 166 ملین روپے تھے جو 2012 میں بڑھ کر 261 ملین تک پہنچ گئے۔

2013 میں وہ اچانک ارب پتی ہو گئے اور 2014 میں ان کے ظاہر کردہ اثاثے 2.36 ارب روپے تھے۔

وزیر اعظم کا کوئی ذاتی گھر نہیں اور وہ اپنی والدہ کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔انہیں ایک نامعلوم دوست نے لینڈ کروز تحفہ میں دے رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…