میرپوربٹھورو(نیوز ڈیسک) صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ زرداری صاحب اپنی صحت کی وجہ سے باہر گئے ہیں وہ ضرور وطن پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو کے نزدیکی گاؤن حاجی سلیمان شورو میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل میرپور بٹھورو کے سینئر نائب صدرو رکن ضلع کاؤنسل سجاول ڈاکٹر شمس شورو کے مرحوم والد سلیمان شورو کی تعزیت کرنے کے لئے صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات مولا بخش چانڈیو نے تعزیت خوانی کی اس موقع پر میرپوربٹھورو کے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مو لا بخش نے کہا کہ چو ہدری نثار سے کو نسی محبت کریں ہم نے تو وز یر داخلہ سے بات چیت کی ہے آصف زرداری اپنی صحت کی وجہ سے باہر گئے ہو ئے ہیں وہ ضرور وا پس آ ئیں گے اور پا کستان میں بیٹھ کر پا کستا ن پیپلز پارٹی کو چلا ئیں گے یہ بات غلط ہے کہ آ صف زرداری27دسمبر کو برسی میں نہیں آ ئے میں عوام کو بتا نا چاہتا ہوں کہ بینظیر بھی اپنے والد ذوالفقا ر علی بھٹو کی برسی پر نہیں آ ئی تھیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں قو می احتساب بیو رو نیب سندھ کی عوام و پا کستان پیپلز پارٹی کے کا ر کنوں سے ز یا دہ تیاد تیاں کر رہی ہے جس پر وز یر اعظم کو نوٹس لینا چا ہئے انہوں نے کہا کہ تھر میں بچے مررہے ہیں تواس کی ذمہ داری سندھ حکومت نہیں ہے ر تھرمیں ایسی اسپتالیں بنا لی گئیں ہیں جو کہ ایک تا ریخی مثال ہے اس موقع پر پی پی سندھ کا ؤ نسل کے رکن اسما عیل سوھو ان کے ہمراہ تھے