باغ (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے نجی کالج میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ٗبیگ سے ملنے والے دو بم ناکارہ بنادیے گئے ۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے ایک نجی کالج میں بم کے اطلاع پر پولیس اور بم اسکواڈ کو طلب کیا گیا اور طالب علموں اور اسٹاف سے کالج خالی کرالیا گیا کالج سے ملنے والے مشکوک بیگ سے دیسی ساختہ دو بم بر آمد ہوئے ٗ بم پریشر ککر میں بنائے گئے تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں بم ناکارہ بنادیا۔