پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورپولیس نے تفتیش کے دوران تاجر پرتشددکرکے انہیں شدید زخمی کردیا ہے، واقعہ کیخلاف صراف بازار کے تاجرسراپااحتجاج بن گئے ۔تاجربرادری نے متعلقہ تھانہ کے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا پشاور کے صراف بازار میں تاجر کے اغواء کے بعد پولیس کا انوکھا کارنامہ ،،، صراف بازار کے تاجر کو متعلقہ فقیر آباد تھانہ کے اہلکار تحقیقات کے نام پر تھانہ لے گئے جہاں پولیس نے شبیر احمد نامی تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا یا ، واقعہ پر صرافہ بازار کے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال روڈکو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ملوث اہلکاروں کی گرفتاری اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ۔صرافہ بازار کے جیولرزنے پولیس اور صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی تاجروں کا کہناتھا کہ تشدد کا نشانہ بنے والا جیولر ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ایک گھنٹے بعدہسپتال روڈ کھول دیا گیا ۔