جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اہم مطالبہ کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(نیوز ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے آرٹیکل دو سو نو کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سینیٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیے میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو نو کے تحت قائم سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کیا جائے، اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، اعلامیے کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ انکے دور میں میرٹ ہی پہلا اصول ہے، اس لئے نہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کو فعال کیا جائے بلکہ تمام صوبائی بار کونسلز ب?ی اپنی کمیٹیوں کو فعال کر کے کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال کر وکلاء برادری کے وقار کو تحفظ فراہم کریں۔ اعلامیے کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ نئے وکلاء کی انرولمنٹ کا عمل شفاف بنایا جائے اور ملک بھر کے لاء کالجز بھی پاکستان بار کونسل کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…