کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے کیماڑی سے روزانہ کروڑوں روپے کا تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس اداروں نے آئل چور مافیا کی فہرست تیار کرلی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم، پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی نظر نہیں آئی۔ کیماڑی میں کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس اداروں نے آئل چور مافیا کی فہرست بھی تیار کرلی۔ ظہور پٹھان، بسمہ اللہ پٹھان، بابا شمروز، رضا خان، ممتاز شاہ کے گروہ سرفرست ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پانچ گروہ پائپ لائنوں سے آئل چوری کرنے میں ملوث ہیں جنہیں آئل ڈپو کے ملازمین کی مدد بھی حاصل ہے۔ تیل چور گروہ روزانہ سینکڑوں گیلن تیل ہڑپ کر جاتے ہیں۔ سپلائی لائن سے آئل ٹینکر بھرے جاتے ہیں