کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز لیگ اتنا ہی ظلم کرے جتنا کل وہ برداشت کرسکے ۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے جلسے پر حملہ اور کارکنوں کی شہادت قابل مذمت ہے ۔نوازلیگ کے غنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا سانحہ نوازلیگ کے وزرا کی جانب سے وہاں جلسوں میں استعمال کی گی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے۔نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کے اثرات سے مسلم لیگ (ن) بھی نہیں بچ سکے گی
17 سالہ لڑکی نے صرف 41 دنوں میں قرآن پاک حفظ کرڈالا،ایمان فروز ویڈیو
۔ن لیگ کے ہاتھوں شہید کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔