کراچی( نیوز ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سخت سکیورٹی میں ملزم ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں مقدمے کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا گیا ہے تاہم رینجرز کے وکیل نے پولیس کے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسر کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے سلیم شہزاد ، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔بعد ازاں کیس کی سماعت سماعت 22فروری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔